کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ نے پہلی بار اپنی بیٹی کی تصویریں شیئر کردیں جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔اداکار و میزبان عبداللہ فرحت اللہ سے سال 2018 میں طلاق لینے والی صنم بلوچ نے اپنی دوسری شادی اور بیٹی کی پیدائش کو بالکل چھپا کر رکھا تاہم گزشتہ روز اچانک سے بیٹی کے ساتھ تصویریں شیئر کیں جس پر مداح خوشی کے ساتھ حیرت کا اظہار بھی کررہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ یہ صنم بلوچ کی بھانجی ہیں
تاہم صنم نے خود اس بات کی تصدیق کی کہ یہ ان کی اپنی بیٹی ہے تاہم یہ بتانے سے گریز کیا کہ انہوں نے دوسری شادی کب اور کس سے کی ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویروں پر مداحوں سے سمیت ساتھی شوبز ستارے بھی مبارکباد دے رہے ہیں اور بیٹی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ کافی عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم قیاس کیا جارہا ہے کہ صنم نے کینیڈا میں شادی کی اور اب بیٹی کو وقت دے رہی ہیں۔