کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہ کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔ نواز شریف کی افغانستان میں راء کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائی کی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سیاست میں دلچسپی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم بننے
کی خواہش ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان کی معروف فلمسٹار مہوش حیات نے کہا کہ مجھے سیاست میں بہت دلچسپی ہوگئی ہے، انشاء اللہ میں سیاست میں آؤں گی۔میزبان سہیل وڑائچ نے مہوش حیات سے سوال کیا کہ آپ پارلیمانی سیاست کریں گی یا پارٹی سیاست؟ جس کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ میرا ارادہ ملک میں بہتری لانے کا ہے اب وہ پارلیمانی طریقے سے آتی ہے یا اپنی پارٹی بنانے سے آتی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ میزبان نے مہوش حیات سے مزید پوچھا کہ آپ عمران خان کی سیاست سے متاثر ہیں یا پھر اپوزیشن کی سیاست سے؟ جس پر مہوش حیات نے جواب دیا کہ میں پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کی سیاست سے اس لیے متاثر ہوں کیونکہ وہ نہ صرف کافی تبدیلی لائے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔انہون نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلے ایک کرکٹر تھے توجب ایک کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ ملک کی وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتی؟ مہوش حیات کی اس بات پر میزبان نے حیرانی سے پوچھا ، اچھا تو آپ عمران خان کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟ جس پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ چیلنج نہیں لیکن ان کی جگہ کسی نے تو لینی ہے آگے جا کر، تو میں بھی ایک اُمیدوار بن سکتی ہوں وزیراعظم کی۔فلمسٹار مہوش حیات کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ان کے مداح مختلف رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔