کراچی(نمائندہ خصوصی) انٹلکچول پراپرٹی ایسوسی ایشن پاکستان ممبر ایگزیکٹو کونسل شازیہ کاسی کو انکی حقوق دانش کی آگاہی اور مسلسل 15 سال کی خدمات کے اعتراف میں IPAP کی جانب سے ایوارڈ آف ای یکسی لینس سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میںانٹلکچول پراپرٹی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبرایگزیکٹو شازیہ کاسی کو انکی خدمات کے اعترف میں ایوارڈ آف ایکسی لینس سے نوازاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق تھےجبکہ ریٹائرڈ جسٹس انور منصور خان انٹلکچول پراپرٹی ایسوسی ایشن آف پاکستان کےچیئر مین فرحان حنیف اور جنرل سیکرٹری شاہد عالم نے حقوق دانش کی اہمیت اور آگاہی فراہم کرنے پر کاروباری برادری کی مشکلات سے وفاقی وزیر آئی ٹی کو آگاہ کیا۔شازیہ کاسی ممبر کونسل حقوق دانش پاکستان کی طرف سے ایک CMO سائن کیا گیا جو کے میوزک کمپنی TSeries کے کاپی رائٹ کے حقوق کے لئے قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد ایوارڈ کی تقسیم کی گی جس میں کاروباری حضرات کمپنیز اور حقوق دانش کیلئے قانونی جنگ لڑنے والے وكلا اور لا فرم بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments