لاہور (نیوز ڈیسک) مریم نواز پریس کانفرنس میں مرضی کے سوالات صحافیوں کو میسج پر بھجواتی رہیں، مریم اورنگزیب کی صحافی کو مرضی کا سوال پوچھنے کیلئے اشارے کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شہباز گل نے ٹویٹر پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”ماشاللہ نسل بدل گئی انداز وہی-مطمئن لبرلز کی نئی لیڈر-سوال پلانٹڈد جواب پلانٹڈڈ۔نالائقی ایسی کہ پہلا سوال ہی پلانٹڈڈ چاہئیے۔ چھوٹی مریم بتا رہی ہے ابھی رک جائیں چند سوال ہو لینے دیں۔جب عارف نے پلانٹڈ سوال پوچھا تو آنکھوں میں روشنی دیکھیں۔غلط کرنے پر شرمندگی کی بجائے اعتماد دیکھیں”۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ”وہ ایک ارسطو ہیں جو سارا دن شرم بانٹتے ہیں گلی گلی آواز لگا کر۔کچھ اگر بچ گئی ہو شرم تو ادھر بھی دے آئیں یا ادھر صرف منافقت ہی بانٹنی ہے۔پہلے تو پلانڈڈ سوال غلط ہے لیکن اگر کوئی بھی اور ایسے کرتا تو کم از کم آنکھوں میں شرمندگی ضرور ہوتی کہ برا کام کر رہا رہی ہوں”۔ ان کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کے کان میں سرگوشی کرتی ہیں، جس کے بعد مریم اورنگزیب فون پر میسیج ٹائپ کرنے لگتی ہیں۔ اس کے بعد وہ ایک صحافی کو پکار کر اپنا فون دیکھنے کا بار بار اشارہ کرتی ہیں اور پھر اسی صحافی کو سوال پوچھنے کا کہتی ہیں۔مریم نواز اس سوال پر مطمعن نظر آتی ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کے بعد مریم نواز شریف نے پریس کانفرنس کی تھی اور بہت عرصے بعد وہ بولی تھٰن کیونکہ وہ کافی زیادہ عرصے سے خاموش نظر آرہی تھیں۔ انہوں نے نیب اور حکومت پر شدید تنقید بھی کی۔