کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں 7، 8 اگست کو پہلے سے زیادہ بارشیں برسنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں کراچی میں بارشوں کے بعد بدترین صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رن آف کچھ اور خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم یکجا ہوکر 6 اگست کو سندھ میں داخل ہوگا اور بارش کے ساتھ سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دو دباؤ بن رہے ہیں۔ یہ دونوں دباؤ گجرات کے مقام پر اکٹھےہونے کے بعد سندھ میں داخل ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ اگر یہ سسٹم 6 اگست کو سندھ میں داخل ہو گا، اس سسٹم نے اپنے امکان کو حقیقت میں بدلا تو کراچی سمیت زیریں سندھ میں بارش بھی ہوسکتی ہے اور اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی رہے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی تیسرے اسپیل کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد کراچی ائیرپورٹ کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ کراچی میں کئی روز تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہ سکتی ہے۔ جبکہ شہر قائد میں آندھی طوفان کیساتھ موسلادھار بارش کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ اسی باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے ہائی الرٹ جاری کیا تھا۔ائیرپورٹ حکام کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی تھی۔محکمہ فائر کے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مسلسل الرٹ پر رہیں۔ تاہم اب محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر عوام کو خبردار کر دیا ہے کہ کراچی میں 7، 8 اگست کو پہلے سے زیادہ بارشیں برسنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں کراچی میں بارشوں کے بعد بدترین صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رن آف کچھ اور خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم یکجا ہوکر 6 اگست کو سندھ میں داخل ہوگا اور بارش کے ساتھ سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔