لاہور (نیوز ڈیسک )حکومت مخالف ٹِک ٹاک ویڈیو بنانے والا لیگی کارکن اور معروف ٹک ٹاکر سعود بٹ بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج مریم نواز کی پیشی کے دوران ن لیگ کے کارکنان اور پولیس کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی۔ کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا جبکہ پولیس نے شیلنگ کے ذریعے کارکنان کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔اس موقع پر پولیس نے کئی کارکنان کو گرفتار بھی کیا۔ اسی دوران ٹک ٹاک پر معروف ن لیگ کا کارکن بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ مذکورہ ٹک ٹاکر حکومت مخالف ویڈیوز بنانے کے حوالے سے کافی مشہور تھا۔ پولیس نے آج دیگر لیگی کارکنان کے
ساتھ ساتھ اسے بھی پولیس وین میں بٹھا لیا۔ ٹک ٹاکر سعود بٹ کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نیب پیشی پر کارکنان کے پاس پتھروں سے بھرے بیگ ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر گاڑی میں پتھر بھر کر لانے والے مسلم لیگ نون کے رکن صوبائی اسمبلی مرزا جاوید کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رائیونڈ سے منطق مرزا جاوید اپنی گاڑی میں پتھر بھر کے لائے تھے۔رائیونڈ سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ پتھروں سے بھرے 10 بیگ مریم نواز کی سیکیورٹی میں شامل گاڑی کے اندر رکھے گئے تھے۔ شاپنگ بیگز جو پتھروں سے بھرے ہوئے تھے،کو مریم نواز کی حفاظتی گاڑی نمبر ایل ای 3378 میں رکھے گئے تھے۔ بیگز کی فوٹیج بنانے والے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹرکو بھی روکا گیا۔ معاملہ میڈیا تک آنے کے ڈر سے فورا پتھر گاڑی سے ہٹا دئیے گئے۔