بلاول بھٹو نے وزیراعظم بارے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی غصے سے آگ بگولہ ہوگئی

غذر (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے حدیث میں منافق کی جتنی نشانیاں بتائی گئی ہیں وہ سب ہمارے وزیراعظم میں پائی جاتی ہیں۔ غذر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے حدیث میں ہمیں منافق کی چار نشانیاں بتائی گئی ہیں، ایک جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے، دو جب وہ بات کرے تو جھوٹ بولے، تین جب جھگڑا کرے تو گالی دے اور چار جب معاہدہ کرے تو بے وفائی کرے۔اور اسلام کی بتائی ہوئی منافقت کی یہ چاروں نشانیاں ہمارے وزیراعظم میں پائی جاتی ہیں، ہمارا وزیراعظم منافق وزیراعظم ہے ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آئینی حقوق سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے دیے ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت نے پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کو نام دیا ہے، اس سے پہلے گلگت بلتسان کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، ہم نے گلگت کو گورنر اور وزیراعلیٰ دیا ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان کے عوام کو اتنا روزگار دیا کہ لینے والے کم پڑگئے، انہوں نے کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ ساتھ کپڑوں پر بھی سبسڈی دی۔ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے قراقرم کی بنیاد رکھ کر یہاں کے عوام کے لیے معاشی انقلاب شروع کیا تھا، اسی نظریے کو فالو کرتے ہوئے ہم ان کے مشن کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ایسا کیوں ہے کہ جب پاکستان پیپلز پارٹی حکومت میں ہو اس وقت ہی حقوق ملتے ہیں اور جب پی پی پی حکومت میں نہیں ہوتی تو یہاں کے عوام کو بھلا دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے 70 کی دہائی میں ایف سی آر کا خاتمہ کیا لیکن اس کے بعد 1979 سے 1994 تک ان کے حقوق میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، کوئی کام نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو نے اقتدار میں آکر لیگل فریم ورک آرڈرز سمیت دیگر اصلاحات کے ساتھ یہاں کی سیاسی جماعتوں کو یہاں کام کرنے کی اجازت دی کیوں کہ وہ بھی عوام کو غربت، بے روزگاری سے آزادی دلوانا چاہتی تھیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور خواتین پولیس قائم کی کیوں کہ وہ جانتی تھیں کہ ہر طبقے کو معاشی مواقع دیے جائیں اس وقت ہی ملک کی معشیت بہتر ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان پیپلز پارٹی تھی جس نے گلگت بلتستان کو شناخت دی، یہاں اسمبلی قائم کی، گورنر اور وزیراعلیٰ کے عہدے دیے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بیٹھا کٹھ پتلی سمجھ رہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بینظیر کی تصویر ہٹا کر وہ عوام کے دل سے انہیں مٹا سکتا ہے لیکن یہ ان کی بھول ہے، یہاں کے عوام اور اس ملک کی ہر عورت بینظیر بھٹو کو کبھی نہیں بھول سکتی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخ میں گلگت بلتستان کو سب سے زیادہ روزگار پی پی پی کی گزشتہ حکومت میں ملا تھا جب 25 ہزار نوکریاں دی گئی تھیں۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہم نے پاک چین اقتصادی راہداری کی بنیاد رکھی تا کہ پاکستان کے پسماندہ علاقے کی قسمت بدل سکیں اور معاشی انقلاب لے کر آئیں لیکن آج کل ہر کوئی سی پیک کی اونر شپ لینا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں