کراچی(نیوز ڈیسک)ماہ ربیع الاول آج شروع ہورہا ہے جب کہ 12 ربیع الاول 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ماہ ربیع الاول کی مبارک ساعتیں کا آغاز ہوگیا ہے، اور 12 ربیع الاول 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عالم اسلام کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے کیلنڈر کے مطابق کل یکم ربیع الاول ہے اور 12 ربیع الاؤل 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہو گی، مسلمانان عالم کو ولادت خاتم النبیین محمد مصطفیٰﷺمبارک ہو۔واضح رہے کہ گزشتہ رات رویت ہلال کمیٹی کا
مرکزی اجلاس چیئرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، لہذاٰ یکم ربیع الاول 19 اکتوبر جب کہ 12 ربیع الاول 30 اکتوبر کو ہوگی۔دوسری جانب سعودی عرب میں اتوار 18 اکتوبر سے محدود عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے خواتین زائرین اور نمازیوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں۔مسجد الحرام میں نمازی خواتین کی عبادت کے لیے جگہیں مختص ہیں جنہیں مصلی النسا کہا جاتا ہے۔ سبق ویب کے مطابق سربراہ انتظامیہ ڈاکٹر الانعود بنت خالد نے بتایا کہ خواتین کے لیے انتظامات عمرہ پروگرام کے دوسرے مرحلے کی شروعات کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔حرم مکی کی 75 فیصد گنجائش کے مطابق اجازت نامے جاری کیے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر الانعود بنت خالد نے بتایا کہ مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز کے لیے آنے والی خواتین کی صحت وسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام حفاظتی تدابیر مکمل ہیں۔خواتین کے لیے نماز کے لیے مخصوص مقامات احتیاطی تدابیر سے آراستہ ہیں۔ یاد رہے کہ محدود عمرہ پروگرام کا دوسرا مرحلہ اتوار 18 اکتوبر سے شروع ہو گیا ہے۔ اس میں 2 لاکھ 20 ہزار عمرہ زائرین اور 5 لاکھ 60 ہزار نمازی مسجد الحرام پہنچیں گے۔