اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس میں ہونھے والی میٹنگ میں عمران خان نے وزرا کو اپوزیشن کے حوالے سے بڑا ٹاسک سونپ دیا ، یہ انکشاف سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے وزراء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ جارحانہ موڈ میں رہیں اور اس کے ساتھ ہی وزیراعظم کی طرف سے ایک مونیٹرنگ سیل بھی قائم کردیا گیا ، جس میں سب وزراء اور پارٹی ترجمانوں کو چیک کیا جائے گا ، کہ کون حکومت کا بیانیہ
کس طرح سے لے کر چلتا ہے ، کیوں کہ وزیر اعظم عمران خان نے یہ پالیسی اپنائی ہے کہ اگر اپوزیشن جماعتیں جارحانہ موڈ میں آتی ہیں تو حکومت ان سے بھی زیادہ جارحانہ انداز میں جواب دے۔تجزیہ کار عمران یعقوب خان کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے تک ملکی سیاست کے جو حالات تھے ، ان کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی اے پی سی میں کی گئی ایک تقریر نے ملکی سیاست کے منظر نامے کو یکسر تبدیل کردیا ، آہستہ ہستہ دوسری جماعتوں میں بھی غصہ بڑھے گا کیونکہ جو پارٹی چپ رہے گی اس کو نقصان ہوگا ۔دوسری طرف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 11 اکتوبر کو حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا پہلا جلسہ ملتوی کردیا، اپوزیشن کا جماعتوں کا مشترکہ جلسہ اب 18اکتوبر کوکوئٹہ میں ہوگا ، تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 11 اکتوبر کو حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے پہلے جلسے کی تاریخ تبدیل کردی ، جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کامشترکہ جلسہ اب 18 اکتوبر کوکوئٹہ میں ہوگا ، جب کہ جے یوآئی ف نے بھی 25 اکتوبر کو ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا ، بتایا گیا ہے کہ جلسے سے مولانا فضل الرحمان ، مریم نواز، بلاول بھٹو، اختر مینگل، عبدالمالک بلوچ سمیت دیگر اپوزیشن رہنماء خطاب کریں گے۔