اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے، وزیراعظم کا کشمیر، فلسطین اور علاقائی امن کے بارے میں واضح موقف قابل تعریف ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا کشمیر، فلسطین اور علاقائی امن کے بارے میں واضح موقف قابل تعریف ہے، وزیراعظم کا لوگوں کو غربت سے نکالنے کا عزم اور بھارت کو کسی بھی مہم جوئی سے روکنے کی وارننگ بھی قابل تعریف ہے ، عمران خان نے پاکستان کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے خطاب میں کشمیر، فلسطین اور علاقائی امن پر دو ٹوک موقف پیش کیا اور عوام کو غربت سے نکالنے کا عہد کیا۔عاصم باجوہ نے یہ بھی لکھا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے کسی بھی مہم جوئی کی صورت بھارت کوسنگین نتائج کا انتباہ کیا۔‘چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے یہ بھی لکھا کہ وزیراعظم کی تقریرمیں سراہنے کیلئے بہت کچھ تھا۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سالانہ اجلاس سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ بھارت غیر قانونی اور یکطرفہ طور پر مقبوضہ علاقوں کی حیثیت تبدیل کرکے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی اور خلاف ورزیوں کے باوجود ضبط کا مظاہرہ کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن نہیں ہوسکتا۔