اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلہ کا آزمائشی آغاز کردیا گیا ۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ویکسین کا کلینکل ٹرائل چین کے تعاون سے شروع کیا گیا ، کوروناویکسین ٹرائل ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ، ویکسین کا ٹرائل صحت کے نظام میں بہتری کے لیے بھی اہم ہے ، ٹیم کو کوروناویکسین ٹرائل پر مبارکباد دیتاہوں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کے ابتدائی نتائج 4 سے 6 ماہ میں متوقع ہیں، یہ کورونا ویکسین چینی کمپنی نے تیار کی ہے۔اسد عمر نے بتایا ہے کہ ویکسین ٹرائل میں 7 ممالک کے 40 ہزار افراد رضاکارانہ طور پر شریک ہوں گے،
جبکہ آزمائشی مرحلے میں 8 سے 10 ہزار پاکستانی بھی شامل ہوں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی ویکسین کا کلینیکل ٹرائل صحت کے نظام میں بہتری کے لیے بھی اہم ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کا کلینیکل ٹرائل چین کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام نے اس حوالے سے بتایا کہ کورونا کی ویکسین کا دوسرے مرحلے میں 508 افراد پر ٹرائل کیا گیا۔