سانگلہ ہل(نیوز ڈیسک)سانگلہ ہل میں خواتین کے کپڑے اور بال کاٹنے کے پر اسرار واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔تفصیلات کے مطابق سانگلہ ہل میں خواتین کے کپڑے اور بال کاٹنے کے پراسرار واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہونے لگا ہے۔اقبال پورہ کے بعد پرانا چہور میں بھی گھر کی چھت پر لڑکی کے بال کاٹ دئیے گئے۔پر اسرار واقعات پر شہر بھر میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا ہے۔محلہ احمد آباد سے متعلق لوگ اپنے بیوی بچوں کو رشتہ داروں کے ہاں چھوڑ آئے۔خواتین اور بچے گھروں میں بھی خوفزدہ رہنے لگے ہیں۔20 روز سے برقعہ پوش نوجوان خواتین کے کپڑے اور بال کارٹ کر فرار ہو جاتا ہے۔
نوجوان کو پکڑنے کے لیے اہل محلہ راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں۔ این این آئی کی رپورٹ کے مطابق سانگلہ ہل کے معروف علاقہ محلہ احمد آبادسمیت سٹی بھرمیں گزشتہ10دنوں سے عورتوں کے کپڑے کاٹ کر نیم برہنہ کرنے کا سلسلہ جاری تھا کہ گزشتہ روز بروز ہفتہ12 ستمبر کو نقاب پوش پراسرار نوجوان نیگھر میں گھس کر22سالہ لڑکی کو چھری کے وار کرکے زخمی کر دیا۔طیبہ کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔پراسرار نوجوانوں کو پکڑنے کیلئے اہل محلہ گزشتہ10 دنوں سے سر گرم ہیں۔عورتیں بڑے اور بچے ساری رات جاگنے اور پہرہ دے کر گزارنے پر مجبور ہیں۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اس موقع پر اہل محلہ نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 10 روز سے عورتوں کے کپڑے کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے اور جب ہم پولیس کے پاس اس سلسلہ میں بات کرتے ہیں تو پولیس ہمارے ساتھ بدتمیزی کے ساتھ پیش آتی ہے اور پولیس اپنی جان چھڑانے کیلئے ناجائز لوگوں کو گرفتار کر کے ان کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔اور افسران کوسب ٹھیک کی رپورٹ پیش کر رہی ہیاور پولیس اصل ملزمان کو پکڑنے میں بری طرح ناکام نظر آرہی ہے۔اس واقعے کے بعد عوامی میں شدید بے چینی پائی گئی۔