اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے لئے آئندہ مہینوں میں مشکلات پیدا کرے گا کیونکہ ہندوستان چین سے لڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، آج ہندوستان کا نام رام نگر ، ہندودت پڑ چکا ہے ،بی جے پی نے کسی مسلمان کو الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ تک نہیں دیا۔وہ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کا میڈیا ہر محاذ پر اپنی اپنی حکومتوں کے ساتھ کھڑا ہے ، مودی نے 5 اگست کا انتخاب اس وقت کیا جب بھارت میں کورونا وائرس کی وبا عروج پر تھی ، ہندوستان نے سوچی سمجھی
سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کیا ، ہندوستان کے ہر سربراہ نے اپنے اپنے دور میں اسی طرز کا م کیا ہے چاہے ، ایل کے ایڈوانی ،منہوہر جوشی ، راجیو ، واجپائی کا دور سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی ایک سپر پاور کی جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی بنتے ہوئے پاکستان کے لئے آئندہ مہینے میں مشکلات پیدا کرے گا کیونکہ ہندوستان چین سے لڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہندوستان چین کا شوشا کھڑا کر کے امریکہ اور دوسرے ممالک سے ہیتھیار لے گا اسے اندازہ نہیں کہ بھارت کے مسلمان اللہ تعالی کے پاکستان کو اپنا محافظ سمجھتے ہیں ، آج ہندوستان کا نام رام نگر ، ہندودت پڑ چکا ہے ،بی جے پی نے کسی مسلمان کو الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ تک نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد ہے لیکن مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو الیکشن لڑنے کے لئے قابل ہی نہیں سمجھتا ،پہلے دن سے ہی مسلمانوں کے خلاف نفرت کا آغاز ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے اس بیان میں بولا نہیں جس میں 30سال پہلے اس نے کہا تھا کہ جب رام مندر بنے گا تو ایودھیا تب جائوں گا ، مودی 30سال بعد رام مندر بننے پر ایودھیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کے خلاف صرف ہندوستان نہیں بلکہ اسکے پیچھے امریکہ ہے ،نیپال،بنگلہ دیش اور بھوٹان میں جو صورتحال بنی ہے ایسے میں چین کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی مارکیٹ سے ان ممالک کو مواقع فراہم کرے ، ان ممالک میں چین کی سہولیات ہوں تو یہ ہی ہندوستان کی موت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سیاست بدلنے جارہی ہے، ٹرمپ کا صدراتی الیکشن
نومبر میں ہونے جارہا ہے اس کے لئے بھی بہت سی تیاریاں ابھی باقی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اب چھوٹی جنگ نہیں ہوسکتی ، جنگ ہوئی تو بڑی ہوگی ، ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے ، ہندوستان کی معاشی صورتحال ، کوورنا وائرس کی صورتحال ، مسلمانوں کی علحیدگی میں ہندوستان کمزور ہوچکا ہے اس کاہمیں فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ایسا کوئی سیاست دان نہیں ہے جو مشکل وقت میں یکجا نہیں ہوگا۔