ترنول جلسہ، تحریک انصاف کے رہنما اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد (پی کے نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ترنول جلسے کا این او سی منسوخی کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرے گی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شعیب شاہین اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

تحریک انصاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ترنول میں جلسہ منسوخ کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔ واضع رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے مقامی لوگوں کی شکایت پر تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت کا این او سی منسوخ کردیا تھا۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اپنے اجلاس میں ترنول میں ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں