کراچی (نیوز ڈیسک) پاک بحریہ اور برطانوی رائل نیوی کی مشترکہ بحری مشقیں شروع ہوگئیں، مشقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار، سیف، دہشت اور پاک فضائیہ کے جےایف 17 تھنڈر شامل ہیں، مشقوں کا انعقاد شمالی بحیرہ عرب اور عدن میں کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور برطانوی رائل نیوی کی مشترکہ بحری مشقیں جاری ہیں۔ مشقوں کا انعقاد شمالی بحیرہ عرب اور عدن میں کیا گیا ہے۔ پاک بحریہ اور برطانوی رائل نیوی
کی شمالی بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں جاری بحری مشقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار، سیف اور دہشت شریک ہیں۔مشقوں میں پاک بحریہ کے میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ بھی شریک ہیں۔ اسی طرح پاک فضائیہ کے جےایف 17 تھنڈر نے بھی مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشقوں کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔ مشقیں علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی عکاس ہیں۔