لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ لیگی میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ریلیف ملنے والا ہے۔پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اندر سے پرویز رشید،شاہد خاقان عباسی،طلال چوہدری،دانیال عزیز نے میاں نواز شریف سے درخواست کی کہ اور کہا کہ اگر آپ نہیں آتے تو پارٹی بلکل ختم ہو جائے گی،اگر آپ واپس آتے ہیں تو یہ پارٹی بچ جائے گی،آئندہ الیکشن ہم نے پیپلز پارٹی کے خلاف لڑنا ہے۔اس کے بعد نواز شریف کے تین دونوں
میں مولانا فضل الرحمن سے پانچ رابطے ہوئے ہیں۔شہباز شریف کو کہا گیا کہ اگر آپ ایکٹیو نہیں ہو ں گے تو پھر مجبوراََ مریم نوسز کو ایکٹو ہونا پڑے گا۔ن لیگ کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں کہا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ایک بڑا ریلیف ملنے والا ہے۔واضح رہے کہ ن لیگ اور مولانا فضل الرحمن کےمابین رابطے تیز ہو گئے ہیں۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان ملاقات میں دونوں نے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔