لندن (نیوز ڈیسک ) ریحام خان نے زلفی بخاری کے خلاف مقدمہ لڑنے کیلئے عوام سے چندے کی اپیل کردی،3دن میں محض 130 پاؤنڈز ہی جمع کر پائی ہیں۔ ریحام خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر روز ویلٹ ہوٹل بیچنے کی خبر دی اور زلفی بخاری اور انیل مسرت پر الزامات عائد کیے کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اپنے دوستوں کو نوازنے کیلئے پاکستان کے قیمتی اثاثے روز ویلٹ ہوٹل کو بیچنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ان کے اس الزام پر زلفی بخاری نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا جس پر انہوں نے مقدمہ لڑنے کیلئے عوام سے چندے کی مہم شروع کردی۔اپنے ٹویٹ میں ریحام خان نے کہا کہ زلفی بخاری نے نوٹس بھجواکرانہیں بولنے کے حق سے محروم کیا،وہ اپنا بولنے کا حق لینا چاہتی
ہیں،انہیں لندن ہائیکورٹ میں زلفی بخاری کے خلاف کیس لڑنے کیلئے اپنے تمام دوستوں اور فالوورز کے تعاون کی ضرورت ہے۔ریحام خان نے اس موقع پر ایک لنک بھی شیئر کیا اور کہا عوام اس لنک پر جاکر انہیں چندہ دے سکتے ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اس اکاؤنٹ کو ریحام خان کے صاحبزادے ساحرخان مینیج کررہے ہیں ۔ساحر خان کے بارے میں ریحام خان نے دو سال قبل دعویٰ کیا تھا کہ کتاب لکھنے اور پروف ریڈنگ میں ساحرخان نے مدد کی تھی۔ یہ کتاب شائع ہوتے ہی متنازعہ ہوگئی تھی کیونکہ اس کتاب میں عمران خان سمیت مختلف شخصیات پر ذاتی حملے کئے تھے اور کردارکشی کی گئی گئی۔ مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس کتاب کو لچرپن اور بے ہودگی سے بھرپور قرار دیا تھا۔