لاہور(نیوز ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے امور کے بارے میںوزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقارعباس بخاری نے کہاہے کہ حکومت پاکستانی محنت کشوں کے لئے دوسرے ملکوں کیساتھ معاہدوں پردستخط کررہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کی وبا ء کے دوران متحدہ عرب امارات سے آنے والے پاکستانیوں کو واپس ان کی ملازمتوں پربھیجاجائے گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان جلدڈیجیٹل اوورسیزبنکاری نظام کاافتتاح کریں گے جس سے مختصروقت میں بینک اکائونٹس کھولنے اور بیرونی سرمایہ کاری لانے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments