خالق نگر(نیوز ڈیسک) معروف مذہبی اسکالرناصرمدنی کے بھائی نے تاجر کو چھری کے پے درپے وارکرکے شدیدزخمی کردیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ کاہنہ کے رہائشی رانا عبدالرشید جوکہ کاہنہ بازارکے تاجراورمقامی مسجدکے خزانچی بتائے جاتے ہیں کوپیسوں کے لین دین پر مذہبی اسکالرناصرمدنی کے بھائی نادر نامی شخص نے چھری کے پے درپے وار کر کے شدیدزخمی کر دیا ،نادرنامی شخص موقع سے فرارہوگیا،تاجررانا عبدالرشیدکوشدیدزخمی حالت
میں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال داخل کروا دیا گیا،جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، بتایا گیا ہے کہ ملزم منشیات کا عادی ہے جس نے پہلے بھی کئی باررانا عبدالرشیدسے پیسوں کی ڈیمانڈکی گزشتہ روزبھی پیسے نہ ملنے پروہ طیش میں آ گیا اور چھری کے وار کر کے رانا عبدالرشیدکوشدید زخمی کر دیا،پولیس ابھی تک ملزم کوگرفتارنہ کرسکی، مئوقف جاننے کے لئے ایس ایچ اوکاہنہ رانا ارحم سے رابطہ کیا گیا توایس ایچ اونے فون نہیں سنا۔