یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کی قومی اسمبلی میں ملاقات، دونوں امیدوار ایوان میں کیا کام کرتے رہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ انتخابات پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلے پر سب کی نظریں ہیں۔۔ایوان بالا میں سینیٹ میں اسلام آباد کی جنرل نشست کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی پارلیمنٹ میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچے،اس موقع پر ان کی ملاقات حفیظ شیخ سے ہوئی۔دونوں کے مابین خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی اور کافی دیر تک آپس میں خوش گپیاں کرتے رہے۔پی ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ نے ہاتھ جوڑ کر یوسف رضا گیلانی کو سلام کیا،دونوں کے مابین خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی۔یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہیں ملیں گے،علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سے متعلق یوسف رضا گیلانی نے جواب دیا کہ یہ ایک پلانٹڈ ویڈیو ہے۔یوسف رضا گیلانی نااہلی کے بعد آج پہلی بار ایوان میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر ان کی حفیظ شیخ سے ملاقات بھی ہوئی۔ واضح رہے کہ ایوان بالا یعنی سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ تین صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکان آج اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔قومی اسمبلی، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ہے اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔وزیراعظم عمران خان اور قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ شفیق آرائیں اور دوسرا فیصل واڈا نے کاسٹ کیا۔وفاقی دارالحکومت سے2سندھ سے گیارہ جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے بارہ ، بارہ سینیٹرز منتخب کیے جائیں گے۔ پنجاب سے تمام گیارہ امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔خواتین کی18، ٹیکنوکریٹ 13 اور8اقلیتی نشستوں پرامیدوارمدمقابل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں