مریم نواز نے لانگ مارچ نہ ہونےکا بیان کیوں دیا، وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ایک بڑی تقریب منعقد ہونے جا رہی ہے،پیپلز پارٹی کی جانب سے پی ڈی ایم کو ایک بڑا عشائیہ دیا جائے گا۔عشائیے میں مولانا فضل الرحمن سمیت پی ڈی ایم کی اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ابھی تک مریم نواز کی شرکت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ مریم نواز نے جو بیان دیا کہ ہو سکتا ہے کہ لانگ مارچ کی ضرورت نہ پڑے ، اس کے پیچھے ایک حکمت عملی ہے،اور وہ حکمت عملی یہ ہے کہ ان کو لگتا ہےکہ ہمارے پاس 180 سے زائد اراکین اسمبلی موجود ہیں اور خفیہ بیلٹنگ کی ضرورت

میں یوسف رضا گیلانی کی جیت یقینی ہو گی۔تاہم عمران خان پراعتماد ہیں اور انہوں نے خود فعال ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم ہر رکن اسمبلی سے ملیں گے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ اپوزیشن اس طرح کا موحول بنانے جا رہی ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں۔واضح رہے سینیٹ انتخابات آئین کے تحت خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوں گے، سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر محفوظ شدہ رائے سنا دی۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ ووٹ کی سیکریسی ہمیشہ کے لیے دائمی نہیں رہتی، عدالت نے چار ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق آرٹیکل 226 کے تحت ہوں گے، الیکشن کمیشن صاف و شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانے کا پابند ہے، آرٹیکل 222 کے تحت پارلیمنٹ کا اختیار ہے کہ الیکشن کے معاملات میں قانون سازی کرے، آئین واضح کرتا ہے کہ پارلیمان کی کوئی قانون سازی سے الیکشن کمیشن کے اختیارات پر اثرانداز نہ ہو، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرے جبکہ تمام ادارے الیکشن کمیشن سے تعاون کے پابند ہیں۔عدالت نے نیاز احمد کیس کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ ووٹ کی سکریسی دائمی نہیں ہوتی، جہاں تک ووٹ کے خفیہ رہنے کا تعلق ہے، سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں قرار دے چکی ہے کہ کرپٹ پریکٹسز کو دیکھا جائے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو صدارتی ریفرنس پر رائے نہیں دینی چاہیے، ریفرنس میں پوچھا گیا سوال قانونی نہیں اس لیے ریفرنس بغیر رائے کہ واپس بھیج دیا جائے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےنجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا آئینی اور قانونی فیصلہ ہے، سینیٹ الیکشن دلچسپ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ اسلام آباد سے جیتیں گے، باقی صوبوں میں سیٹلمنٹ ہو رہی ہے، خیبرپختونخوا میں بھی بات چیت چل رہی ہے اس کا فیصلہ بھی آج شام تک ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں