کرم ایجنسی این اے 45 میں تحریک انصاف کی جیت ۔۔ طیبہ بتول اور دیگر خواتین کا اہم کردار رہا

پشاور(نمائندہ خصوصی) کرم ایجنسی میں تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان کی جیت، تحریک انصاف کی جیت میں خواتین کا اہم کردار رہا ہے، کرم ایجنسی کی یہ سیٹ جمعیت علمائے اسلام کے منیر خان اورکزئی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، اس سینٹ کی جیت میں تحریک انصاف کی خواتین نے بھرپور کردار ادا کیا، تحریک انصاف وویمن ونگ کی رہنما طیبہ بتول دیگر خواتین ساتھیوں کے ہمراہ کرم ایجنسی گئیں اور تحریک انصاف کے امیداور کے حق میں بھرپور مہم چلائی، طیبہ بتول اور ان کی خواتین ساتھیوں نے گھر گھر جا کر عمران خان کا پیغام پہنچایا اور خواتین کو ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکالا،

طیبہ بتول اور دیگر خواتین رہنماوں نے دور دراز علاقوں میں پہنچ کر خواتین سے ملاقات کی، انہوں نے خواتین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے یقین دہانی کروائی، طیبہ بتول اور دیگر خواتین رہنماوں نے ایسے علاقے میں جہاں خواتین کیلئے ووٹ ڈالنے کیلئے نکلنا مشکل ہوتا ہے خواتین کو قائل کیا، بڑی تعداد میں خواتین ووٹرز نے تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان کے حق میں ووٹ ڈالا جس سے وہ سیٹ جیتنے میں کامیاب رہے، طیبہ بتول 2013 سے لیکر اب تک ہر انتخابات میں پارٹی کیلئے بھرپور مہم چلائی، طیبہ بتول خیبر ایجنسی، پی کے 105 لنڈی کوتل میں بھی پارٹی امیدواروں کیلئے مہم چلا چکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کرم ایجنسی جیسے علاقوں میں خواتین کا جانا اور گھر گھر مہم چلانا مشکل تھا، لیکن انہوں نے پارٹی کی جیت کیلئے وہاں جانے کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خواتین سے بات کی اور عمران خان کا پیغام پہنچایا، ان کا کہنا تھا کہ خواتین نے ان کی دعوت پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار بھی کی اور پارٹی کو ووٹ دیا، کرم ایجنسی کی خواتین کے بے شمار مسائل ہیں جن کو ترجیعی بنیادوں پر حل کریں گے، کرم ایجنسی میں تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، ان سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، طیبہ بتول کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی کارکن ہیں پارٹی کیلئے ہر دم تیار رہتی ہیں، پارٹی کیلئے خدمت ان کا مشن ہے، پارٹی کیلئے دن رات ایک کروں گی، تحریک انصاف خواتین ونگ کو مظبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کروں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں