اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں جہاں اشیائے خور دونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے اور جہاں عوام مہنگی بجلی اور گیس کے ہاتھوں پریشان ہیں وہیں دوسری جانب موٹر سائیکل خریدنا بھی ایک عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ڈی ایس موٹرز نے اسٹیل کی قیمتوں میں اضافے کا کہتے ہوئے یونیک 70 سی سی موٹرسائیکل کے 2 ماڈلز کی قیمتوں پر 20 فروری سے ڈھائی ہزار روپے کے اضافے سے آگاہ کردیا جبکہ میمن موٹرز نے سپر اسٹار 70 سے 100 سی سی بائیکس پر 2 سے 3 ہزار روپے بڑھا دیے۔یہ اضافہ ملک میں 94
فیصد سے زائد لوکلائزیشن کرنے اور گزشتہ 6 ماہ سے ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم ہونے کے باجود دیکھنے میں آیا ۔دریں اثنا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فردوس باجی ہماری راجکماری کی فکر چھوڑیں اپنی کرسی بچائیں ،فیاض چوہان پھر آپ کے خلاف سازشیں کررہے ہیں،فردوس امجد پنجاب میں اب چنددنوں کی مہمان ہیں ،میرا مشورہ ہے آپ نئی نوکری کیلئے سی وی جمع کرادیں،عمران خان اس کے درباری وزیر کرپشن کا واویلہ کرتے گندم،چینی،ادویات اور پیٹرول کی مد میں 2ہزار ارب کا چونا لگاگئے ہیں،تبدیلی والے قوم کو چونا لگارہے ہیں اور خود لالچی سپاری والے پان کھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں صرف عمران خان کے اے ٹی ایم اور چاپلوس مشیروں کی موجیں لگی ہیں قوم بیچاری مہنگی کی چکی میں پس رہے ہیں،عثمان بزدار ہمیں سرپرائز دینے کی باتیں کررہے ہیں لیکن اپنے ارکان کو منانے کیلئے پائوں بھی پکڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)تمام حربوں کے باوجود نوازشریف اور شہبازشریف کی لیڈرشپ میں متحد اور یکجا ہے ،تحریک انصاف ہر جگہ سے ٹوٹ پھوٹ اور انتشار کا شکار ہے ،تحریک انصاف کے لوگ سینیٹ ٹکٹ لینے کیلئے بولیاں لگارہے ہیں۔