پشاور(پی کے نیوز) وزیر اعظم عمران خان اور چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی ہدایت پر تحریک انصاف کی مرکزی نائب صدر خیبر پختونخواہ نیلم طورو نے محکمہ جنگلات مردان کے اشتراک سے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا، شجرکاری مہم کے دوران درخت لگا کر ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم کیا گیا، شجرکاری مہم میں ایم این اے محترمہ شاھین سیف اللہ،مرکزی نائب صدر سندھ کنول رندھاوا، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اسلام آباد فوزیہ ارشد، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری آزاد کشمیر خولہ خان، مرکزی ڈپٹی اطلاعات سیکریٹری شہلا خان نیازی،مرکزی لیگل سیکریٹری طلعت رضوان، نائب صدر جنوبی
خیبرپختونخواہ زارا گنڈاپور، صدر دیہی پشاور مسلم تاج ، عدیلہ خان اور سینئر رھنما فرحانہ قمر نے حصہ لیا، اس موقع پر خواتین رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ وہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ھماری نسلوں کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانا چاھتے ھیں اور ایک صحت مند ،سرسبز اور صاف ستھرا پاکستان بنانا چاھتے ھیں، ان کا کہنا تھا کہ خواتین شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری آزاد کشمیر خولہ خان نے نیلم طورو کی کاوشوں کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان واحد وزیر اعظم ہیں جو آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اگر بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو ہماری آنے والی نسلوں کو اس کی قیمت چکانا ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق دس ارب درخت لگا کر ملک کو سرسبز و شاداب بنائیں گے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر رہنماوں نے بھی نیلم طورو کی طرف سے شجرکاری مہم کے انعقاد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گی، بعدازاں مرکزی نائب صدر محترمہ نیلم طورو*نے اپنی رہائشگاہ پر تمام خواتین رہنماوں کو پرتکلف عشائیہ دیا۔