اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سینیٹ انتخابات میں وزیراعظم عمران خان کے دیرنیہ ساتھی کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان کے دوست محمود کے ہمراہ قبائلی علاقوں کے دورے کیے تھے۔دوست محمود محسود نے عمران خان کی قبائلی علاقوں پر لکھی کتاب ’غیرت مند مسلمان” لکھنے میں بھی مدد کی تھی۔2016ء میں دوست محمد محسود کو پی ڈی آئی فاٹا کا چیف آرگنائزر بنایا گیا تھا۔انہوں نے 2013ء اور 2018ء میں ہی ٹی آئی ٹکٹ پر جنوبی وزیرستان سے الیشکن میں حصہ لیا تھا۔وہ کمشنر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں جب کہ ان کے بیٹے ریاض محسود اس وقت ہزارہ ڈویژن کے کمشنر ہیں۔
جمعرات کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بلائے گئے پارلیمانی بورڈ اجلاس ہوا۔جس میں تحریک انصاف نے سینیٹ امیدواروں کیلئے مزید نام فائنل کرلیے۔فائنل امیدواروں کی فہرست کے مطابق سندھ سےجنرل سیٹ پرفیصل واوڈا اور ٹیکنیوکریٹ سیٹ پرسیف اللہ ابڑوپی ٹی آئی امیدوارہوں گے جبکہ پی ٹی آئی نے پنجاب سے جنرل سیٹ پرسیف اللہ نیازی کانام فائنل کرلیا ہے۔پنجاب سےپی ٹی آئی رہنمااعجازچوہدری کوبھی ٹکٹ دیےجانےکاامکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمرچیمہ ،جمشیدعمرکےناموں پربھی غورکیاگیا اور ٹیکنوکریٹ سیٹ پرعلی ظفرکوٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا، خواتین نشست پرڈاکٹرزرقا کوٹکٹ ملے گا۔خیبرپختونخوا سے جنرل سیٹ پرشبلی فراز، محسن عزیر ، رذیشان خانزادہ،فیصل سلیم امیدوارہوں گے جبکہ ٹیکنوکریٹ سیٹ پردوست محمد محسود امیدوار ہے۔خیبرپختونخواسےخواتین نشست پرثانیہ نشتر،فرزانہ جاویدامیدوار ہوں گی جبکہ اقلیتی نشست پر گردیپ سنگھ کانام فائنل ہوگیا ہے۔پی ٹی آئی نےبلوچستان سےجنرل سیٹ پرعبدالقادرکانام اور اسلام آبادسےجنرل سیٹ پرحفیظ شیخ کانام فائنل کرلیا جبکہ اسلام آبادسےخواتین نشست پرفوزیہ ارشدامیدوارہوں گی۔