اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے 72 لاکھ خاندانوں کے لیے ہر خاندان کو 12 ہزار کا چیک دینے کے اعلان سے مہنگائی کا نعرہ زمین بوس ہو جائے گا ، ان خیالات کا اظہار سینئرصحافی و تجزیہ کار شاہین صہبائی نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لونگ مارچ کا توڑ نکال لیا ہے ، حکومت عوام کو ہزاروں کے چیک بھیجنا شروع کر دے گی تاکہ لوگ مہنگائی کا مقابلہ کرسکیں ، جب کہ عوام اس سے پہلے پہلے بھی 12 ہزار کے چیک لے چکے ہیں۔شاہین صہبائی نے لکھا کہ وزیر اعظم کا
یہ فیصلہ پی ڈی ایم کےغبارے سے ہوا نکال دے گا اور باقی سب لیڈر مارچ میں اپریل فول بنیں گے کیوں کہ اس فیصلے سے حزب اختلاف کی ساری آنیاں جانیاں دھری کی دھری رہ جائیں گی ، جھوٹے لیڈر اور مولانا الله کی رحمت سے محروم رہیں گے۔یہاں واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے احساس کفالت پروگرام کے تحت فی خاندان 12ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کمزور طبقے کی مالی مدد حکومت کی اولین ترجیح ہے جب کہ احساس کفالت پروگرام کوئی احسان نہیں ہے بلکہ ہم مستحقین کی مدد کرتے رہیں گے ، جس کے لیے ہم غریب اور نادار لوگوں کو صحت کارڈ فراہم کرنے کی بھی سہولت دیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے احساس پروگرام میں فنڈز کی تقسیم منصفانہ کی ہے ، غیر مستحق 30 ہزار افراد کو اسکیم سے نکالا جا چکا ہے اور کوئی نہیں کہہ سکتا کہ احساس پروگرام میں رقم کی تقسیم غیر منصفانہ کی ہے ، صوبہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں ہے لیکن وہا ں غربت زیادہ ہے ، اس لیے ہم نے سندھ کے مستحق لوگوں کا بھی سوچا اور ان کو سہولیات دی ہیں۔