لاہور(نیوز ڈیسک) مریم نواز کی گلبرگ میں نجی اسپتال آمد۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز اپنے گلے کے غدود کے چیک اپ کے لیے آئیں، ان کے ہمراہ ذاتی اور سیکیورٹی اسٹاف بھی موجود تھا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز نے اچانک ہسپتال کا دورہ کیا ہے، ان کی آمد کے بارے پہلے اطلاع نہیں دی گئی تھی، تاہم وہ اپنے غدود کے علاج کے لئے گلبرگ کے نجی ہسپتال آئی تھیں جس کی تفصیلات منظرعام پر آنے سے قاصر ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کافی عرصے سے منظرعام سے غائب ہیں۔ مختلف حلقوں کی جانب سے ان کی گمشدگی کے حوالے سے سوالات
بھی بلند کئے جاتے رہے ہیں لیکن کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے مختلف لیگی رہنماؤں کی جانب سے کہا جاتا رہا ہے کہ وہ درست وقت کا انتظار کر رہی ہیں، اس کے بعد وہ منظرعام پر آئیں گی۔مریم نواز کے حوالے سے وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ، مریم نواز یوں ہی خاموش نہیں بیٹھیں، عید کے بعد سیاست میں ہلچل ہو سکتی ہے لیکن عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیش شور مچاتی رہتی ہے۔ عید کے بعد سیاست میں ہلچل ہو سکتی ہے لیکن عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے۔ تاہم حکومتی ارکان کے بار بار تنقید کے بعد بھی مریم نواز کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیان یا کسی قسم کی کوئی سرگرمی سامنے نہیں آرہی تھی۔ لیکن اب بتایا جا رہا ہے کہ مریم نواز نے گلبرگ میں ایک نجی ہسپتال کا دورہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز اپنے گلے کے غدود کے چیک اپ کے لیے آئیں، ان کے ہمراہ ذاتی اور سیکیورٹی اسٹاف بھی موجود تھا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز نے اچانک ہسپتال کا دورہ کیا ہے، ان کی آمد کے بارے پہلے اطلاع نہیں دی گئی تھی، تاہم وہ اپنے غدود کے علاج کے لئے گلبرگ کے نجی ہسپتال آئی تھیں۔