لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج سخی سرور میں ارکان اسمبلی ، پی ٹی آئی عہدیداروں ، کارکنوں، معززین ، عمائدین اور دیگر وفود سے ملاقاتیں کی -وزیر اعلی نے سخی سرور میں قبائلی عمائدین سے ”حال احوال” کیا-معززین علاقہ اور عمائدین نے سخی سرور اور گردونواح کے مسائل ، ضروریات اور تجاویز سے آگاہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدارنے تجاویز اور مسائل سن کر متعلقہ حکام کو فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کئے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے معززین علاقہ سے بلوچی اورسرائیکی میں خطاب کیا اور سخی سرور کے لئے خصوصی ڈویلپمنٹ پیکیج کا اعلان
کرتے ہوئے کہا کہ سخی سرور کے لوگوں کے مسائل حل اورضروریا ت پوری کریں گے-پنجاب کے ہرضلع کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی پیکیج تشکیل دیا جا رہا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے بلوچستان سے آنے والے رودکوہی کے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے 13 دروں پر آبی ذخیرے بنا نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہچھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے فزیبلٹی رپورٹ کے لئے125 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں – کوہ سلیمان میں مرحلہ وار 4 انٹر میڈیٹ ڈیمز بنیں گے ، پہلے ڈیم پر جون میں کام شروع ہو گا-عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قومی وسائل کے امین ہیں، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار قومی وسائل کی یکساں تقسیم کی داغ بیل ڈالی ہے، وسائل کی یکساں تقسیم صوبے کی یکساں ترقی کی ضمن ہے، پنجاب کے پسماندہ ترین علاقوں کی ترقی کے لیے پہلی مرتبہ فنڈز دئیے گئے ہیں، پسماندہ ترین علاقوں کی ترقی کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، سابق حکمرانوں نے دور دراز علاقوں پر کوئی توجہ نہیں دی، ہم نے وسائل کا رخ محروم علاقوں کی جانب موڑا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نظر انداز علاقوں کی خوشحالی کے لئے جو کچھ بھی کر سکا، کر گزروں گا، پسماندہ علاقوں کی قسمت بدلنے آیا ہوں اور قسمت بدل کر دکھاؤں گا، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دور دراز علاقوں میں ترقی کا سفر پہنچا ہے، یہ سفر رکے گا نہیں بلکہ مزید تیز ہو گا۔