لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو ایک ویڈیو بھیجی گئی جس کو دیکھنے کے بعد وہ پنکچر ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کہہ رہے ہیں کہ ہم فوج کی بالادستی قبول نہیں کریں گے۔اداروں نے جرائم کیے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ کے ہم مخالف ہیں لیکن پھر اچانک یہ خاموش کیسے ہو گئے۔بندہ سوچ ہی لیتا ہے کہ دس دن پہلے میں کیا بات کر رہا تھا،زبان پلٹتے ہوئے خوش تو شرم ہونی چاہئیے۔
عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن بہت اچھل رہے تھے پھر ایک ویڈیو بھیجی گئی کچھ لوگوں کو۔مولانا صاحب وہ ویڈیو دیکھتے ہی پنکچر ہی ہو گئے جس کے بعد انہیں کہا گیا کہ بیک گئیر لگائیں اس سے پہلے کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جائے۔جس پر مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو کہا کہ آپ نے میرے پلے کچھ نہیں چھوڑا، میری وہ چیزیں سامنے آ گئی ہیں جو میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پہلے کہتے تھے کسی صورت سینیٹ الیکشن نہیں ہونے دیں گے اور سندھ اسمبلی استعفی دے دے تو سینیٹ الیکشن نہیں ہو سکتے۔پی پی اور ن سے دھوکہ کھانے اور سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کے بعد اب یہ سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لینے کے فضائل بیان کر رہے ہیں-انہوں نے مزید کہا کہ پی پی اور ن نے فضل کو موم کی گڑیا بنا ڈالا۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا سافٹ وئیر کسی نے اپ ڈیٹ نہیں کیا وہ تو دوسروں کو اپ ڈیٹ کریں گے۔مولانا فضل الرحمن میدان میں نکلے ہیں اور جن لوگوں کا دماغی توازن نہیں ٹھیک انہوں کو اپ ڈیٹ کرنے آئے ہیں۔ جب وزیراعظم سے سوال کیا جاتا ہے کہ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں تو وہ جواب دیتے ہیں کہ میں کیا کروں۔