اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہونڈا نے ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز پر کمپنی کی جانب سے ماڈلز کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 3 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔’پاک وہیلز’ کے مطابق اٹلس ہونڈا نے ایک بار پھر موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 2400 سے 3400 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نئی قمتوں کا اطلاق یکم فروری 2021 سے ہوگا۔کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی ڈی 70کی قیمت میں 24 سو روپے کا اضافہ کیا گیا۔ اس نئے اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 79 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 81 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
ہونڈا سی ڈی ڈریم کی قیمت میں 24 سو جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 85 ہزار 500 سے بڑھ کر 87 ہزار 900 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح اب سی جی 125 کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے ایک لاکھ 31 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 34 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ سی جی 125 ایس ای کو مزید 34سو روپے مہنگا کردیا گیا اور اس کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔