اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بجلی کے پچھلے معاہدے ایسے ہوئے کہ بجلی خرچ کریں نہ کریں، پیسے دینے پڑیں گے، ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے بجلی منہگی ہوئی ، ملک میں الیکشن کی منصوبہ بندی ہوئی لیکن ڈیم بنانے کی نہیں ، چین آج دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی طاقت بن رہا ہے کیوں کہ چین ہمیشہ لانگ ٹرم پلاننگ کرتا ہے ، کوئی بھی ملک لانگ ٹرم پلانگ سے ہی ترقی کرتا ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دوسروں کی جنگ میں شرکت کر کے غلطی کی تھی ، مشرف کے دنوں میں
’’روشن خیالی‘‘ کا لفظ پہلی بار سنا، روشن خیالی دوسری قوموں کو خوش کرنے کیلیے تھی ، ہمیں احساس کمتری سے نکلنا ہے ، کیوں کہ وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو بری سوچ رکھتی ہیں ، ماضی میں ہم نے غلط فیصلہ کرکے کسی اور کی جنگ میں شرکت کی ، امریکہ کی جنگ سے پاکستان کا کچھ لینا دینا نہیں تھا ، جب بھی آپ پریشر میں آکر کسی کی جنگ میں شرکت کریں گے تو نقصان ہی ہوگا ، روپیہ گرنے کی وجہ سے 3 ہزار ارب روپے کے مزید قرضے چڑھ گئے۔عمران خان نے کہا وہ لوگ آگے بڑھتے ہیں جو اپنا راستہ خود بناتے ہیں ، ہم نے اپنے ملک کو مضبوط کرنا ہے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے ، جو پوٹینشل پاکستان میں شاید ہی دنیا میں کوئی ایسا ملک ہو جہاں اتنا پوٹینشل ہو ، وہ لوگ آگے بڑھتے ہیں جو اپنا راستہ خود بناتے ہیں ، وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو بڑی سوچ رکھتی ہیں۔ وزیر اعطم نے کہا کہ ملک میں الیکشن کی منصوبہ بندی ہوئی لیکن ڈیم بنانے کی نہیں ، کیوں کہ ڈیمز ہمیشہ تب بنتے ہیں جب لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی جائے ، لیکن ہمارے ہاں منصوبہ بندی کی جاتی ہے کہ کوئی بھی منصوبہ ہو اسے 5 سال میں ہی مکمل کیا جائے ، ملک میں الیکشن کی منصوبہ بندی ہوئی لیکن ڈیم بنانے کی نہیں ، چین آج دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی طاقت بن رہا ہے کیوں کہ چین ہمیشہ لانگ ٹرم پلاننگ کرتا ہے ، کوئی بھی ملک لانگ ٹرم پلانگ سے ہی ترقی کرتا ہے۔