اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہےکہ مفتی قوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ عمران خان نے پوری دنیا میں امت مسلمہ کی نمائندگی کی اور ہر جگہ مسلمانوں کا مقدمہ لڑا، اﷲ تعالی نے عمران خان جیسا عظیم لیڈر پاکستان کو دیا۔انہوں نے کہا کہ چاند کے معاملے پر فنی معاونت ہر کسی سے لیں گے مگر فیصلے شرعی اور شہادتوں پر ہی ہوں گے، فواد چوہدری کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی ہے، سب کے ساتھ مل کر چلیں گے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مذہبی ہم آہنگی اور آپسی اتفاق کی ضرورت ہے، 50 سال سے مذہبی ہم آہنگی کے لیے میرا خاندان کام کر رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ مفتی قوی پرعلما بات کریں گے اور وہ رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی احترام انسانیت کی قرار داد یو۔این۔او میں منظور ہو چکی ہے، ﷲ تعالی نے عمران خان جیسا عزیم لیڈر پاکستان کو دیا، عمران خان نے ہر جگہ مسلمانوں کا مقدمہ لڑا، وزیراعظم نے پوری دنیا میں امت مسلمہ کی نمائندگی بھی کی۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ فنی معاونت ہر کسی سے لیں گے مگر فیصلے شرعی اور شہادتوں پر ہی ہونگے، رویت ہلال کمیٹیوں کو متحرک کریں گے، ہمارا مشن امن و محبت ہے، ہم سب کو مل کر چلنا ہے، فواد چوہدری کےساتھ بھی ملاقات ہوئی ہے سب کے ساتھ مل کر چلیں گے۔