اسلام آباد (پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما نازش الطاف نے کہا ہے کہ کشمیری بھارتی ناجائر قبضے کو کسی صورت قبول نہیں کرتے ، ان کا کہنا تھا کہ بھارت آج یوم آزادی کس حیثٰت سے منا رہا ہے، جب وہ کشمیریوں کو آزادی سے ان کے حق کا فیصلہ دینے کیلئے راضی نہیں ہے، نازش الطاف نے کہا کہ آج کے دن پوری دنیا میں مقیم کشمیر یوم سوگ کے طور پر مناتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ ایک غیر قانونی قبضہ ہے جسے ہر
صورت ختم کرنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے، کشمیری میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے، عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے میری اپیل ہے کہ کشمیر کے عوام کیلئے کچھ کریں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اقوام متحدہ کیوں خاموش ہے، ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کی تاریخ کے بدترین مظالم کشمیریوں پر ڈھائے جارہے ہیں، مقبوضہ کشمیرکے عوام کو ان کے حقوق کیوں نہیں دیے جارہے۔