اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کا ”علی بابا” کمپنی کے مالک جیک ما کو ہلال قائداعظم ایوارڈ دینے کا فیصلہ، کوریا کے کیوجیونگ لی اورکینیڈا کی سلما عطااللہ جان کو بھی ستارہ پاکستان سے نوازنے کا فیصلہ، 14 اگست 2020ء کے یوم آزادی کے موقع پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر نے پاکستان کے شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں کو بھی اپنے اپنے شعبوں میں عمدہ کارکردگی اور بہترین خدماتکا مظاہرہ کرنے پرپاکستان سول ایوارڈز سے نوازا ہے۔تقسیم ایوارڈز کی تقریب یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ کو ہوگی۔اسن افراد میں علی بابا کمپنی کے مالک جیک ما بھی شامل ہیں جنہیں قائداعظم ایوارڈ دینے
کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ معروف مذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا ۔سینیئر وکیل نعیم بخاری اور سابق کرکٹر عبدالقادر کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔نشان امتیاز پانے والوں میں صادقین نقوی آرٹس (مصوری/ مجسمہ سازی)،پروفیسر شاکر علی آرٹس (مصوری)، ظہور الحق (مرحوم) آرٹس (مصوری / مجسمہ)، عابدہ پروین آرٹس (گانا)،ڈاکٹر جمیل جالبی،محمد جمیل خان (مرحوم)(سندھ ادب (نقاد / مورخ)، احمد فراز (مرحوم)خیبر پختونخوا ادب (شاعری) میں ۔ہلال امتیاز پانے والوںمیں پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی(سندھ)سائنس (دواسازی سائنس)،ڈاکٹر آصف محمود جاہ(پنجاب)عوامی خدمت۔ہلال قائد اعظم پانے والوں میں مسٹر جیک ما(چین) پاکستان کو خدمات، ستارہ پاکستان پانے والوںمیں مسٹر جیونگ لی کیوں(کوریا) خدمات پاکستان، سلمیٰ عطاء اللہ جان(کینیڈا) پاکستان کیلئے خدمات۔ ستارہ شجاعت پانے والوںمیں جواد قمر(پنجاب) بہادری، صفیہ (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری، حیات اللہ(خیبر پختونخوا) بہادری،ملک سردار خان (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری، ممتاز خان داوڑ (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری، حیات اللہ خان داور ہرماز (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری،ملک محمد نیاز خان (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری،سپاہی اختر خان (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری، محمد نوید صادق(پنجاب) بہادری،مہر محمد یاسر منظور (شہید)(پنجاب) بہادری، شفقت اللہ ملک(خیبر پختونخوا) بہادری،پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا (شہید)(پنجاب) بہادری،پروفیسر حافظ مقصود احمد (شہید)(پنجاب) بہادری،ڈاکٹر بشیر احمد (شہید)(پنجاب) بہادری،ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی (شہید)(پنجاب)
بہادری،ڈاکٹر محمد آصف (شہید)(پنجاب) بہادری،ڈاکٹر شفقت اللہ (شہید)(سندھ) بہادری،ڈاکٹر یونس چنہ (شہید)(سندھ)بہادری،ڈاکٹر ولایت علی گوپانگ (شہید)(سندھ) بہادری،پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری،ڈاکٹر منیر خان (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری،ڈاکٹر اسامہ ریاض (شہید)(گلگت بلتستان) بہادری،ملک اشدر (شہید)(گلگت بلتستان) بہادری،ڈاکٹر محمد اخلاق (شہید)(آزاد جموں و کشمیر) بہادری۔