لاہور(نمائندہ خصوصی) معروف موٹیویشنل سپیکر قاس علی شاہ کی قاسم علی فائونڈیشن کو آج یکم اپریل کو 7 سال مکمل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق قاسم علی شاہ فائونڈیشن کے کامیاب 7 سال مکمل ہونے پر فائونڈیشن سے استفادہ حاصل کرنے والے لاکھوں طلبا و طالبات نے فائونڈیشن کیلئے نیک تمنائوں اور خواہشات کا اظہار کیا۔
گزشتہ 7 سالوں میں قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کی خدمات سے مجموعی طور پر کروڑوں لوگ مستفید ہوئے۔فائونڈیشن نے شخصی تعمیر سمیت بے شمار موضوعات پر درجنوں کورسز کا انعقاد کروایا۔ سینکڑوں مہمان مقررین نے شرکا سے خطاب کیا، ہزاروں ماہرین اور معروف شخصیات کے انٹرویوز ریکارڈکر کے نشر کیے گئے، سیکڑوں کتابوں کی تقاریب پذیرائی منعقد کروائی گئیں، سیکڑوں بچوں کو اسکالرشپ فراہم کیے گئے، ہزاروں طلبہ نے فاؤنڈیشن کا وزٹ کر کے بھرپور استفادہ کیا، ازدواجی زندگی کے تنازعات حل کرتے ہوئے سیکڑوں جوڑوں کی صلح کروائی گئی، سی ایس ایس کے حوالے سے سیکڑوں طلبہ کو رہنمائی فراہم کی گئی۔واضح رہے کہ ایک کنال پر مشتمل بلڈنگ (قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن) کا بھرپور انداز میں استعمال کرتے ہوئے ہزاروں لوگوں کو مستفید ہونے کا موقع دیا گیا۔
Load/Hide Comments