چیئرمین اووسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات

اسلام آباد (پی کےنیوز) وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے فوری حل اور ووٹ کے حق کے حوالے سے سمندر پار پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت کے پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے چیئرمین میاں طارق جاوید سے پرائم منسٹر سیکرٹریٹ اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔

ملاقات میں میاں طارق جاوید نے پی او سی گلوبل کے قیام اور تاریخی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا دائرہ کار نوے سے زائد ممالک پر محیط ہے، ہم بے لوث ،سچے  اور محب وطن کی حیثیت سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ میاں طارق جاوید نے بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا، ان ایتھوپین ایئر لائنز کے سفر کا آغاز ، پاکستان میں آئرلینڈ کی ایمبیسی کا قیام تاکہ پاکستانی طلبہ بھی اعلیٰ تعلیم کا حصول ممکن بناتے ہوئے ملک پاکستان کی خدمت کرسکیں، متحدہ عرب امارات میں سکائی لائن یونیورسٹی اور دیگر تنظیموں کے ساتھ ہونے والے ایم او یوز کے متعلق بتایا، ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے لیے اپنی کوششوں پر روشنی ڈالی کہ ہم نے کس طرح اس حق کے حصول کے لیے تگ و دو کی لیکن بعد ازاں اس کو ختم کیا گیا، میاں طارق جاوید نے کہا کہ میرا مقصد پاکستان کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے، اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں، میں نے دنیا میں پی او سی گلوبل کی ٹیموں اور تمام اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ ریونیو پاکستان بھیجنے کا کہا سب نے مل کر ریونیو ماضی کے مقابلے میں زیادہ بھیجا۔ وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے میاں طارق جاوید کی کاوشوں اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے آپ ہمارے ہیرو ہیں جس طرح آپ پاکستان کی خدمت کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے، آپ نے جو مطالبات پیش کیے ہیں وہ اہمیت کے حامل ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ حکومت پاکستان آپ کے ساتھ مل کر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو  مل کر حل کریں گے، میاں طارق جاوید نے یقین دلایا کہ ہم دنیا بھر میں پاکستان کی عزت واحترام میں نہ صرف  اضافہ کریں گے بلکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں