اسلام آباد(پی کے نیوز) سابق وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں موجود خصوصی افراد اللہ کے خاص بندے ہیں، حکومتوں اور سوسائیٹی کی ذمہ داری ہے کہ ان کا خاص خیال رکھا جائے، معاشروں میں ان افراد کاخاص خیال رکھا جانا چاییے ، ہم نے اپنی حکومت کے دوران معذور افراد کیلے کئی اہم منصوبے شروع کیے، مقبوضہ جموں کشمیر سے آزادکشمیر میں ہجرت کرنے والے مہاجرین بھائیوں کے خاندانوں کیلئے خصوصی پیکیج دیئے،مہاجرین مقبوضہ جموں کشمیر کے گھروں کی تعمیر اور ریاست بھر میں موجود اسپیشل پرسنز کی مدد کیلئےخصوصی فنڈ قائم کریں گے اور دیگر لوگوں کیلئے مثال قائم کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر ایک کرووڑ روپے اس فنڈ میں عطیہ کروں گا.سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم آزادکشمیر سے کئی معاملات پر اختلافات اپنی جگہ ہیں لیکن وہ بہت سے معاملات میں بہترین تخلیق کار صلاحیتیں رکھتے ہیں، ان کو معذور افراد کیلئے ایسا کام کرنا چاہیے جو خصوصی ا فراد کی پوری کمیونٹی کیلئے آسانی کا باعث بنے ، ان کا یہ کام وزیر اعظم کیلئے اجر و ثواب کا باعث بھی بنے گا،سردار تنویر الیاس خان نے ان خیالات کا اظہار باغ اور پونچھ سے آئے اسپیشل افراد ک وفد سے ملاقات ے موقع پر کیا. سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہمارے وہ لوگ جو معاشی طور پر مضبوط ہیں وہ ایسے خصوصی افراد کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے دل کھول کر انکی مدد کریں، خصوصی افراد کے ورثاء اور قریبی رشتہ داروں کا بھی فرض ہے وہ ایسے بچوں کیلئے خوشیوں کا باعث بنیں، خصوصی افراد کی شادیوں کیلئے بھی کمیونٹی کو معاون و مددگار بننا چاہیے ، حکومت ، ریاست اور ہم جیسے لوگوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم احساس انسانیت کریں ، یہ لوگ ہم میں سے ہیں، خالق کائینات نے ہم سب پر کچھ ذمہ داریاں عائد کر رکھی ہیں جن کو پورا کرنا ہم پر واجب ہے. سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں ایسا فنڈ قائم کریں گے جس میں ہم خود بھی رقم ڈالیں گے اور بیرون ملک مقیم کمیونٹی سمیت دیگر لوگوں سے اپیل کریں گے کہ وہ بھی اس فنڈ میں حصہ لیں تاکہ ہم سب ملکر آزادکشمیر میں مہاجرین مقبوضہ کشمیر کے ان خاندانوں کیلئے گھر بنائیں گے جن کو چھت کی ضرورت ہے اور ریاست بھر کے اسپیشل پرسنز کی مدد کریں.ان خیالات کا اظہار صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر، سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان س نے آئی پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں اسپیشل پرسنز (معذور افراد) کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، صدر آئی پی پی آزاد کشمیر نے وفد میں شامل افراد سے انکی خیریت دریافت کی اور تفصیلاً انکے جملہ مسائل سنے۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں کا یہاں آنا ہمارے لیے باعث عزت اور باعث برکت ہے۔ ہم سب اس دنیا میں ایک مقررہ وقت کے لیے آتے ہیں اور مقررہ زندگی گزارتے ہیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب انسان کو دنیا کی آسائشیں مل جاتی ہیں تو اس میں غرور و تکبر آ جاتا ہے جو رب کائنات کو بالکل بھی پسند نہیں ہے۔ابلیس نے بہت عبادات کیں تھیں مگر وہ اپنے غرور کی وجہ سے روز قیامت تک نشان عبرت بن گیا۔ دنیا کی تمام مخلوقات اپنے رب کا شکر بجا لاتی ہیں۔ الله رب العزت اپنے بندوں کو آزمائش میں ڈال کر انکے ایمان کا امتحان لیتا ہے۔ الله تعالٰی کا قرب حاصل کرنے کے لیے نیت اور اخلاص کا ہونا ضروری ہے۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مجھ سمیت صاحب استطاعت لوگوں کو اپنے معاشرے میں موجود معذور افراد سمیت دیگر مستحقین کی مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔ الله تعالٰی نے دنیا اور آخرت میں اسکا اجر دینے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ معذور اَفراد انسانی معاشرے کا وہ حصہ ہیں جو عام افراد کی نسبت زیادہ توجہ کے مستحق ہیں۔ کوئی بھی مہذب معاشرہ معذوروں کو نظر انداز کرنے یا انہیں معاشرے میں قابلِ احترام مقام سے محروم رکھنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ اسلام تکریم انسانیت کا علمبردار دین ہے۔ چونکہ معذور افراد معاشرے میں اپنی شناخت اور وقار کے لیے خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں، بدقسمتی سے چند نوسربازوں کی وجہ سے حقدار لوگ بھی امداد سے محروم ہوتے ہیں. سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں خصوصی افراد کو انکے حقوق دینے کی بھرپور کوشش کی۔ مظفرآباد میں خواتین کے لیے پنک بس سروس کا افتتاح کیا۔ ہسپتالوں اور دفاتر میں ریمپ لگانے کا آغاز کروایا۔معذور افراد کے کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنایا۔ موجودہ وزیراعظم کو بھی معذور افراد کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔وفد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے محسن ہیں۔ آپ نے اپنے دور حکومت میں بھی ہماری نہ صرف مالی مدد کی بلکہ ہمارے دیگر مسائل بھی حل کیے۔ موجودہ حکومت نے ہمارے ماہانہ وضائف بند کر دیے ہیں۔ریاست کے دیگر طبقات کی طرح ہم سپیشل پرسنز کی امیدیں بھی آپ سے وابستہ ہیں. اس موقع پر سابق معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم سردار امتیاز شاہین، سابق پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، سابق معاون خصوصی سردار افنان نواز، سابق معاون خصوصی سردار یاسر مشتاق،میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ قمر الزمان، کوآرڈینیٹر برائے عوامی رابطہ سردار عمران یاسین خان،ارشد گردیزی،کوآرڈینیٹر برائے خواتین جویریہ ظفر کیانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments