مظفرآباد(پی کے نیوز)مبینہ سرمایہ دارآزادکشمیر کی سیاست میں قدم رکھنے کیلئےبےتاب ہونےلگا،موصوف کی جانب سے آئے روز نئے نئے شوشے چھوڑنا بھی معمول بن گیا۔مبینہ سرمایہ دار آزاد کشمیر کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی حمایت کیلئےسر دھڑ کی بازی لگانے کو تیارہوگیاہے۔موصوف نےسابق وزیر اعظم و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی خوشنودی کیلئے ان سےاتحاد تک کا اعلان کردیا۔مبینہ سرمایہ دار کہتے ہیں سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیںگے،ان جماعتوں سے اتحاد بھی کریںگے جنہوں نے پی ٹی آئی کا پاکستان میں ساتھدیا،موصوف کےآئے روز نئے نئے شوشوں پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں ،
سیاسی حلقوں کا کہنا ہےکہمبینہ سرمایہ دار کے اس بیان سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ وہ اپنے حلقے سے مسلم کانفرنس کی حمایت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا، اس لیے اپنی سیٹ جیتنے کےلیے مسلم کانفرنس کو ساتھ ملانے کی کوشش کرے گا،بعض حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہمبینہ سرمایہ دار سردار عتیق کی بی ٹیم کا کردار ادا کرے گا اور بیرسٹر سلطان کیخلاف بیاناتبھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ مبینہسرمایہ دار کا چونکہ سارا خاندان مسلم کانفرنسی ہے اور عین ممکن ہے کہ پی ٹی آئیصدر کیخلاف سازشیں بھی مسلم کانفرنسی ایجنڈے کے تحت ہی کی جا رہی ہوں ۔