حکومت آزاد کشمیر باغ میں ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا گردوں کے مریضوں کیلئے ڈائیلائسس مشین کو زیر استعمال لائے، عنبرین ترک

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) سیکرٹری اطلاعات انصاف وویمن ونگ آذادکشمیرمحترمہ عنبریں ترک نے ساتھی خواتین محترمہ آسیہ چوہدری اور ڈاکٹر سعدیہ کے ہمراہ پمز ہسپتال میں آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے دنیا نیوز سے منسلک صحافی سید خالد گردیزی کے بھائی طارق شاہ گردیزی کی عیادت کی جو کہ گردوں کی بیماری میں مبتلا ہیں اور باغ میں طبی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں زیر علاج ہیں عنبریں ترک نے آزادکشمیر میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ریاست میں صحت کا خاطر خواہ بجٹ ہونے کے باوجود آذادکشمیر سے تعلق رکھنے والے

مریضوں کو راولپنڈی آسلام آباد ریفر کر دیا جاتا ہے جو تشویش ناک ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے، آزاد کشمیر کے مریضوں کو ان کے اضلاع میں صحت کی بہترین سہولیات ملنی چاہیں، ان کا کہنا تھا کہ وسطی باغ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کے لیے الگ سے ڈآئیلائسس مشین نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کے لیئے ہفتے میں دو بار مظفرآباد ، راولپنڈی یا اسلام آباد آنا کسی اذیت سے کم نہیں ہے، کورونا وبا کے دوران ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کا علاج کیلئے دوسرے علاقوں میں جانا خطرے سے خالی نہیں ہے، عنبریں ترک کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ میںہیپاٹائٹس بی میں مبتلا گردوں کے مریضوں کے لیئے ڈائیلائسس مشین دستاب ہے مگر اسے زیر استعمال نہیں لایا جارہا ، حکومت کی نااہلی اور لاپروائی کی وجہ سے مریض اذیت میں مبتلا ہیں، محترمہ عنبریں ترک کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی اس مئسلے پر آواز اٹھا چکی ہیں اور صدر آذادکشمیر سے اپیل کر چکی ہیں مگر افسوس متاثرہ خاندان کی کوئی داد رسی نہیں ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ خالد گردیزی کا خاندان کوئی واحد خاندان نہیں آزادکشمیر میں ایسے ہزاروں خاندان ہیں جن سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو بیماری کے علاج کے لیے بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے عنبریں ترک نے ایک بار پھر حکومت آذادکشمیر اور وزیرصحت نجیب نقی سے جلد از جلد اہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیئے ڈآئیلاسس مشین کی تنصیب کو یقینی بنانے اور اسے زیر استعمال لانے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں