میرپور(پی کے نیوز) تحریک آزادی کشمیر میں اقلیتوں کے کردارکے حوالے سے BTM اور CDRS کی مشترکہ منعقد کی جانے والی کانفرنس کے لیے پورے آزاد کشمیر میں مختلف میٹنگز کا آغاز ہو چکا ہے جس کے لیے آج اسی سلسلے میں میر پور کی مسیحی برادری کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔اس میٹنگ میں کانفرنس کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا جس پر چئیرپرسن سمیرا فرخ نے آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی اور آنے والے وقت میں اس کو عمل میں لانے کے لیے باقاعدہ ایک تحریک چلائی جائے گی اس کی عملی صورت اور اس کے نتائج پہ گفتگو ہوئی ۔
۲۰ نومبر بھمبر میں ہونے والا تاریخی سیمینار کشمیر کی تاریخ میں تبدیلی کی پہلی اینٹ رکھے گا، CDRS اور BTM نے تمام مسلم اور غیر مسلم کے لیے انسانیت کی بنیاد پر ان کے حقوق کی جنگ لڑنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ اقلیتوں کا کشمیر کی آزادی اور ترقی میں کیا کردار ہونا چاہیے ان کو کشمیر کے اندر وہی حقوق حاصل ہونے چاہیے جو پاکستان میں اقلیتوں کو حاصل ہیں۔ ان کا جتنا پاکستان میں کوٹا ہے اتنا ہی کشمیر میں بھی ہونا چاہیے آخر میں چئیرپرسن نے کہا اس سے پہلے بھی ہم ہمیشہ انسانیت کے لیے کام کرتے رہے ہے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔