سردار تنویر الیاس کے وادی نیلم دورے کے دوران عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی

اسلام آباد (اصغرحیات) صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے وادی نیلم کے نجی دورے کے موقع پر انہیں عوام کی طرف سے زبردست پذیرائی ملی۔ سردار تنویر الیاس کا دورہ اگرچہ نجی نوعیت کا تھا لیکن جگہ جگہ نیلم کے عوام نے ان کا استقبال کیا۔ وادی نیلم کے نے سابق وزیراعظم کے دور کو شاندار قرار دیا اور ان کی طرف سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کیے گئے منصوبوں کا ذکر کیا۔ مختلف مقامات پر وادی نیلم کے عوام نے سردار تنویر الیاس سے کہا کہ وہ ان کے ایک سالہ دور کو آج بھی یاد رکھتے ہیں۔ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے دورے کے دوران سرداری کے مقام پر العتیق گیسٹ ہاؤس کا افتتاح کیا اور کاروبار کی کامیابی کے لیے دعا کی۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم کا گیسٹ ہاؤس کے آنر گل خندان تانترے سمیت معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے والہانہ استقبال کیا۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے سیاسی و سماجی رہنما مرحوم حاجی گل خندان کی وفات پر تعزیت کی۔ سردار تنویر الیاس سابق چیئرمین نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ سید صداقت حسین شاہ کے بھائی سید کرامت کاظمی مرحوم ریٹائرڈ ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو کی وفات پر اظہارِ تعزیت کرنے انکے گھر پہنچے۔ سردار تنویر الیاس نے سید کرامت کاظمی کے ایثال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔

سردار تنویر الیاس اپنے دورے کے دوران تاوبٹ وادی گریز پہنچے جہاں عوام کی ایک بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ سابق وزیراعظم کا تاؤبٹ سے واپسی پر ہلمت کے مقام پر اہلیان علاقہ کی جانب سے پرتباک استقبال ، عوام کی ایک بڑی تعداد نے سابق وزیراعظم کا فلک شگاف نعروں سے پھولوں کے ہار پہناتے شایان شان استقبال کیا۔

اس نجی دورے کے موقع پر سابق وزیراعظم کے ہمراہ پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید ، سردار عمر تنویر خان ، ترجمان آئی پی پی پی سردار مشعل یونس ، سردار فاران انور ، سردار عاصم حمید ، سردار عظمان فدا ، سابق ڈیوٹی افسر سید انعام گیلانی و دیگر موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں