سردار تنویر الیاس کے بڑے پاور شو نے آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل مچا دی

اسلام آباد (اصغرحیات) استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز، سردار تنویر الیاس کی جانب سے تاج ریذیڈینشیا بڑے پاور شو نے آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل مچا دی، آزاد کشمیر کے سیاسی و صحافتی حلقے استحکام پاکستان پارٹی کے پہلے مشاورتی اجلاس کو بڑے پاور شو سے تعبیر کررہے ہیں۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس نے تاج ریذیڈینشیا میں ایک بڑا پاور شو کیا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے اس پہلے باقاعدہ جلسے میں نہ صرف آزاد کشمیر بھر سے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی بلکہ آزاد کشمیر کے تمام دس اضلاع سے بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس کو وزیراعظم کی کرسی سے جس طریقے سے ہٹایا گیا اور انہیں حلقے سے بھی نااہل قرار دیا گیا۔ عوام کی بڑی تعداد کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔ سردار تنویرالیاس نے آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کرا کر تاریخ رقم کی۔ وہ ان بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنانے کا پروگرام تیار کررہے تھے کہ انہیں اقتدار سے ہٹا دیا گیا۔ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم نے بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنانے سے صاف انکار کردیا۔ اس لیے بلدیاتی نمائندوں کی ایک بڑی تعداد سردار تنویر الیاس کے پاس پہنچی ہے۔ بلدیاتی نمائندوں کی تمام امیدیں سردار تنویر الیاس سے وابستہ ہیں۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے بڑے پاور شو نے آزاد کشمیر میں برسر اقتدار سیاسی جماعتوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ بڑے پاور شو سے واضح ہوگیا کہ سردار تنویر الیاس عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور وہ آزاد کشمیر کی سیاست کے مستقبل کا تعین کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں