وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد (اصغرحیات) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے  ریاست میں ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے بڑا اقدام، وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے استعمال پرمکمل پابندی عائد کردی ہے، وزیراعظم سردار تنویرالیاس نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ماحولیات کے تحفظ کیلئے اس اقدام پر سخت سے عملدرآمد کروایا جائے

وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں 25 جنوری 2023 سے شاپنگ بیگ/پولی تھین بیگ پر مکمل پابندی عائد ہو گی ، جس کے بعد کسی دکان یا خریدار کے پاس شاپنگ بیگ پایا گیا تو پہلی خلاف ورزی پر 2500 دوسری پر 5000 اور تیسری پر 20000 روپے جرمانہ کیا جائے گا

وزیراعظم نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پلاسٹک بیگز کے بجائے کپڑے اور کاغذ کے بیگ استعمال کیے جائیں اور یہ بیگز صرف آزاد کشمیر میں تیار ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں