واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویکسین کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا ویکسین جلد آرہی ہے اور اطلاعات ہیں کہ یہ ویکسین 90 فیصد تک مؤثر ہے، یہ ایک بہت بڑی خبر ہے جس سے اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی آئی ہے۔کورونا ویکسین کی تیاری میں مبینہ کامیابی کے بعد امریکا سمیت عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے جب کہ امریکی خام تیل کی قدر میں بھی 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔امریکی دوا ساز ادارے فائزر نے دعویٰ کیا ہےکہ اس کی تیارکی گئی کورونا وائرس کی ویکسین 90 فیصد تک مؤثر ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق فائزر نے دعویٰ کیا ہے جرمن دواساز ادارے بائیون ٹیک کے ساتھ مشترکہ طور پر تیارکی گئی ویکسین اپنے تیسرے آزمائشی مرحلے میں کوروناکو روکنے میں 90 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق مریضوں کو 4 ہفتوں کے دوران آزمائشی ویکیسن کی 2 خوراکیں دی گئیں اور دوسری خوراک کے ایک ہفتے بعد ویکسین نےکورونا کے خلاف تحفظ فراہم کرنا شروع کیا۔فائزر کے چیئرمین البرٹ بورلا نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ تیسرے آزمائشی مرحلے کے پہلے حصے میں آنے والے نتائج سے ظاہر ہوتا ہےکہ ہماری ویکسین کوروناکو روکنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔یاد رہے کہ امریکی ادارے ایف ڈی اے نے کہا تھا کہ بچوں میں ویکسینز کا ٹیسٹ دوا سازوں کے لیے بہت اہم مرحلہ ہوگا، چند۔ڈاکٹرز ان پر اپنے خدشات کا بھی اظہار کر چکے ہیں کہ کرونا ویکسین کے ٹیسٹ کے دوران کچھ بچوں میں خطرناک اور کمیاب۔بیماری ملٹی سسٹم انفلامیٹری سنڈروم پیدا ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ جے اینڈ جے نے ستمبر کے آخر میں تیسرے مرحلے کے دوران 60 ہزار رضاکاروں پر کرونا ویکسین کا تجربہ شروع کر دیا تھا تاہم اسے رواں ماہ کے شروع میں روک دیا گیا کیوں کہ ایک رضاکار کی حالت بگڑ گئی تھی، تاہم پچھلے ہفتے اس تجربے کو پھر سے بحال کر دیا گیا ہے۔