ابوظبی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے یکم مارچ کے بعد ایکسپائر ہونے والے وزٹ ویزہ کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی، ایکسپائرڈ ویزہ رکھنے والے افراد کو 10اگست تک کی مہلت دی گئی تھی لیکن انکے وزٹ ویزہ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے، متحدہ عرب امارات میں فیڈرل اتھارٹی آف ایڈنٹیٹ اینڈ سٹیزنشپ نے یکم مارچ کے بعد ختم ہونے والے وزٹ ویزوں پر ایک ماہ کی توسیع کی مدت کا اعلان کیا ہے۔ایک ماہ کی اضافی مدت 11 اگست سے شروع ہوگی۔ فیڈرل اتھارٹی آف ایڈنٹیٹ اینڈ سٹیزنشپ کی جانب سے ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ “شناختی اور شہریت کے لئے فیڈرل
اتھارٹی 11/8/2020 سے شروع ہونے والے داخلے کے اجازت ناموں کے حامل افراد کے لئے رعایتی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کرتی ہے ، اس مدت کے دوران تمام افراد جرمانے سے مستثنیٰ ہوں گے”۔اس توسیع کے بعد وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد 11اگست سے 1 ماہ کے دوران بغیر کسی جرمانے کے ملک سے باہر جاسکتے ہیں۔دوسری جانب ابوظبی نے امارات واپسی کے خواہش مند پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ویزہ ہولڈرز کو شاندار خبر سُنا دی ہے۔ گلف نیوز کے مطابق جو ویزہ ہولڈرز امارات واپس آنا چاہتے ہیں، اور ان کا ویزہ کارآمد ہے،اگر وہ ابوظبی ایئرپورٹ پر اُتریں گے تو ان سے فیدڑل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (ICA) کاخصوصی انٹری پرمٹ طلب نہیں کیا جائے ۔ تمام ویزہ ہولڈرز کواس انٹری پرمٹ کے بغیر ہی مملکت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔اماراتی ویزہ ہولڈرز کے لیے یہ رعایت کل 11 اگست سے دستیاب ہو گی۔ تاہم یہ رعایت دُبئی کے ویزہ ہولڈرز کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ اس کے علاوہ باقی اماراتی ریاستوں ابوظبی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ، اُم القوین اور فجیرہ کے ویزہ ہولڈرز اس سہولت سے فائدہ اُٹھانے کے مجاز ہوں گے۔