مسقط(نیوز ڈیسک) اومان میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا، عوام کو رات 9بجے سے صبح 5بجے تک غیر ضروری سفر کی اجازت نہیں ہوگی، تفصیلات کے مطابق اومان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والا لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے تاہم عوام کو رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک غیر ضروری سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ اومان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سطلنت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے مرحلہ وار لاک ڈاؤن ختم کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اومان میں لگائی گئی حفاظتی پابندیاں آہستہ آہستہ ختم کی
گئی ہیں تاکہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔ سلطنت کی سپریم کمیٹی کے احکامات کے مطابق ظفار صوبے پر اس کا اطلاق تاحال نہیں ہو سکا اور تاحکم ثانی اس علاقے میں لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔ 8 اگست سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے باوجود رات کی پابندیاں تقریباً ایک ہفتے تک مزید جاری رہیں گی، عوام کو رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک غیر ضروری سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکومتی کمیٹی کے مطابق بحیرہ عرب کے بارے میں موسم کی اطلاعات پر بھی عمل کیا جائے گا، چند صوبوں پر موسمی حالات کے اثر انداز ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔