موڈیز نے پاکستانی ریٹنگ کو مستحکم قرار دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دے دی ۔وزارتِ خزانہ پاکستان نے ایک بیان کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دے دی ہے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے کم کرنے کا جائزہ لیا تھا، جائزے کے بعد موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری برقرار رکھی۔وزارتِ خزانہ نے کہا کہ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری برقرار رکھنا اقتصادی و مالی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔وزارت خزانہ کا یہ

بھی کہنا ہے کہ موڈیز نے غیر یقینی اور مشکل ترین حالات میں پاکستانی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بین الاقومی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ میں کمی پر غور شروع کردیا تھا۔ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں تنزلی پرغور جی ٹوینٹی ممالک کی پیشکش پرقرضوں میں ریلیف کےسلسلے میں پاکستان کی درخواست پرکیا جارہا ہے۔ موڈیز نے کہا کہ کوروناوائرس کےمعاشی اثرات کےسبب پاکستان کی فنانسنگ ضرورت بڑھےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں