دُبئی(نیوز ڈیسک)دُبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم ریاست دُبئی میں کو چند دہائیوں کے اندر ہی انتہائی ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانے کے باعث امارات ہی نہیں، بلکہ دُنیا بھر کی جانی پہچانی شخصیت بن چکے ہیں۔تارکین اور مقامی باشندوں کی فلاح و بہبود کے نت نئے منصوبوں اور مالی امداد کے باعث وہ بہت مقبول ہیں۔اسی وجہ سے وہ جب بھی کہیں باہر نکلتے ہیں تو لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہو جاتے ہیں۔ شیخ محمد بن راشد ایک بار پھراس وقت عوام کی نگاہوں کا مرکز بن گئے جب وہ گزشتہ شام دُبئی کی سڑکوں پر سائیکل چلاتے اور نماز پڑھتے دکھائی دیئے۔
ان کے ساتھ حفاظتی دستے کے افراد اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔شیخ محمد بن راشد نے سائیکل پرپہنچ کر دُبئی واٹر کینال پہنچ کر اس کا سروے کیا اور اس کے حوالے سے کچھ ہدایات بھی دیں۔بعد میں انہوں نے اپنے ساتھ موجود دیگر افراد کے ساتھ سڑک کنارے نماز ادا کی۔ شیخ محمد اور ان کے ہمراہیوں نے ماسک بھی پہن رکھے تھے۔ جس کا مقصد امارات میں مقیم تمام افراد میں کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کی اہمیت اُجاگرکرنا تھا۔شیخ محمد بن راشد کی نماز پڑھنے اور سائیکل چلانے کی بہت سی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر آ چکی ہیں، جس پر لوگوں کی جانب سے بہت خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔