مقبوضہ کشمیر (نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گریش چندر مرمو نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے کشمیری عوام کی مشکلات سے بھی بھارتی حکومت کو آگاہ کیا تھا۔ جس پر بھارتی حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ بھارتی صدررام ناتھ کووند کو بھجوا دیا ہے۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ جی سی مرمو کو بھارت کا نیا کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی)مقرر کیا جائے گا کیونکہ موجودہ کمپٹرولر جنرل راجیو مہریشی اگلے ہفتے سبکدوش ہونے والے ہیں۔جموں و کشمیر میں پانچ اگست کی شام سے
اچانک لیفٹننٹ گورنر کی تبدیلی کی خبریں گردش کرنے لگیں جس پر سابق وزیر اعلی عمر عبدللہ نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر جی سی مرمو کو بھارت کا نیا کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل مقرر کیا جائے گا کیونکہ موجودہ کمپٹرولر جنرل راجیو مہریشی اگلے ہفتے سبکدوش ہونے والے ہیں۔عمر عبدللہ نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا راجیش موہر جموں و کشمیر کے نئے لیفٹننٹ گورنر ہونگے تاہم ان خبروں کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔اطلاعات کے مطابق جی سی مرمو نے بھارتی صدر کو اپنا استعفی بھیج دیا ہے۔ ان کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تصدیق ہوچکی ہے۔