ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینئراحمد سلیمان الراجحی نے تمام سرکاری اداروں میں عوامی شعبے سے متعلق ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ 30 اگست 11 محرم سے اداروں میں محتاط رہتے ہوئے ڈیوٹی کاآغاز کیاجائے وزیر افرادی قوت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ دفتروں میں کام کا آغاز مرحلہ وار ہو رہا ہے تاہم حاضری کے لیے فنگر پرنٹ سسٹم معطل رکھاجائے۔کارکنوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے کام کی جگہ مناسب ہو تاکہ کارکنوں کو کسی قسم کا اندیشہ لاحق نہ ہو۔وزیر افرادی قوت کی جانب سے جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلیے مقررہ ایس او پیز پر عمل کو بھی یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments